24 جون 2020 - 10:40
امریکہ میں غیرملکی محنت کشوں کے داخلے پر پابندی

امریکی صدر نے بعض غیرملکی محنت کشوں کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے دوہزار بیس کے اختتام تک بعض غیر ملکی محنت کشوں کے لئے ویزے کے اجراء کو عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ اس حکمنامے پر بدھ سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور دوہزار بیس کے آخر تک جاری رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کا دعوی ہے کہ اس اقدام سے امریکی محنت کشوں کے لئے کام کے پانچ لاکھ پچیس ہزار مواقع فراہم ہوں گے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی بڑی صنعتی اور تجارتی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ ویزے کے اجراء پر پابندی سے کورونا کے بعد اقتصاد کو بہتر بنانے میں روکاوٹ آئے گی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کورونا کو  مہاجرین کی آمد کو روکنے کا ہتھکنڈہ بنا رہے ہیں ۔ٹرمپ مہاجرت کے بارے میں اپنے سخت موقف کے ذریعے تین نومبر دوہزار بیس کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

342/